ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / 'جی سی سی' سمٹ خلیجی ممالک کی صفوں میں اتحاد کا پیغام ثابت ہوگی: ولی عہد

'جی سی سی' سمٹ خلیجی ممالک کی صفوں میں اتحاد کا پیغام ثابت ہوگی: ولی عہد

Tue, 05 Jan 2021 17:46:26  SO Admin   S.O. News Service

دبئی، 5جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت کی پالیسی خلیج تعاون کونسل کی رکن ریاستوں کے اعلی مفادات کے حصول کے لیے مستحکم نقطہ نظر پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیراور منگل کو ہونے والی تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس خلیجی ممالک کے بیانیے اور ممالک کی صفوں میں یکجہتی کا پیغام ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مُملکت خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے رہ نماؤں کی خواہشات کے مطابق کونسل کی صفوں میں دوبارہ اتحاد کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں‌نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ' جی سی سی ' سمٹ کے دوران وہ خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنےکے لیے مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ سربراہ اجلاس سعودی عرب کے قطر کے ساتھ فضائی حدود اور زمینی سرحدوں کو کھولنے کے اعلان سے خوشحالی اور ترقی کے سفر کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک جی سی سی اور عرب ممالک کے عوام کی بھلائی اور سلامتی کے مفاد میں کوششیں کر رہا ہے۔

پیر کے روز کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے کہا کہ سعودی عرب نے قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے مابین فضائی ، برئ اور سمندری سرحدوں کو کھولنے کے معاہدے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ جی سی سی کا 41 واں سربراہ اجلاس کل سوموار کی شام کو سعودی عرب کی میزبانی میں شروع ہوا۔ یہ اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بلایا گیا ہے۔


Share: