بنگلور، 2 جنوری (ایس او نیوز): وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ریاست کے معروف سیاحتی مقامات کی دلکش تصویریں ویدھان سودھا اور وکاس سودھا میں آویزاں کیں۔ ان تصاویر کا افتتاح سیاحت اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل کے ہمراہ کیا۔ تصویروں میں UNESCO ورثہ فہرست میں شامل سومناتھ پور کے چنکشوا مندر، بیدامی کے وشو مندر، ہمپی کے مشہور مقامات، اور میسور کے تاریخی مقامات شامل ہیں۔
ویدھان سودھا میں وجے پور کے گول گنبد، گدگ کے ویر نارائن مندر، اور کرناٹک کے دیگر ثقافتی مظاہر کی تصویریں بھی شامل کی گئیں ہیں۔ یہ اقدام ریاست کی ثقافت، شلپ کاری، اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیاحتی محکمے کی جانب سے نئے سال کے کیلنڈر کا بھی اجرا کیا، جس میں سیاحتی مقاموں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ اس تقریب میں سیاحتی محکمے کی سیکرٹری سلمیٰ کے فہیم اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔