ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمن میں نئی حکومت کی تشکیل ایک بڑی خوش خبری ہے: سعودی عرب

یمن میں نئی حکومت کی تشکیل ایک بڑی خوش خبری ہے: سعودی عرب

Sun, 20 Dec 2020 18:47:06  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے ہفتے کے روز ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ یمن میں نئی حکومت کی تشکیل یمنی جماعتوں کے مثبت ردعمل اور ریاض معاہدے میں اتفاق رائے سے ان کی ذمہ داریوں کے نفاذ کی بدولت عمل میں آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن میں‌نئی حکومت کی تشکیل سے ایک اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے اور یہ یمنی عوام کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے آل جابر نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے استحکام کا خواہشمند ہے ، اور اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔

بحرین کی مملکت برائے امور خارجہ نے یمنی جماعتوں کی طرف سے آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کی نمائندگی پر مشتمل نئی کابینہ کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت اور عبوری کونسل مل کر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائیں‌ گی۔

انہوں نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی مخلصانہ کوششوں اور یمن کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کی خاطر کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

کویت کی وزارت خارجہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے نتیجے میں نئی یمنی حکومت تشکیل کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے مطلوبہ سیاسی حل تک پہنچنے اور برادر ملک میں بحران کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی۔

عرب پارلیمنٹ اور عالمی سطح پر یمن میں عبوری کونسل اور حکومت میں طے پانے والے معاہدے اور نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔


Share: