ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کھٹر پرکسانوں کا پھوٹا غصہ: انبالہ: منوہر لال کھٹر کی کار پر ڈنڈوں کی بارش، پولیس سے جھڑپ

کھٹر پرکسانوں کا پھوٹا غصہ: انبالہ: منوہر لال کھٹر کی کار پر ڈنڈوں کی بارش، پولیس سے جھڑپ

Tue, 22 Dec 2020 20:07:07  SO Admin   S.O. News Service

 چنڈی گڑھ،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)زرعی بلوں کے خلاف کسانوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ منگل کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انبالہ میں کسانوں نے کھٹر کے قافلے پر حملہ کردیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے۔ وزیراعلیٰ کے کو سیاہ پرچم دکھائے گئے، اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران پولیس کے ساتھ دھکا مگی میں کئی کسانوں کی پگڑیاں بھی نیچے آپڑیں۔ کسان پرسکون طریقے سے کالے جھنڈے دکھا رہے تھے، لیکن پولیس نے وزیر اعلی کو دوسرے راستے سے نکالنے کی کوشش کی،اس سے کسان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے  وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی گاڑی پر ڈنڈے مارنا شروع کردیئے۔ وزیراعلیٰ جس گاڑی میں موجود تھے، احتجاجی کسانوں نے اس گاڑی پر بھی ڈنڈے برسادیئے۔ خیال رہے کہ کھٹر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی میٹنگ کیلئے انبالہ آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں بی جے پی کے میئر امیدوار ڈاکٹر وندنا شرما کی حمایت میں عوامی جلسہ کرنا تھا، لیکن، جیسے ہی وہ میٹنگ سے باہر نکلے، کسانوں نے انہیں گھیرلیا۔


Share: