ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کانگریس میں ’غور وخوض‘ کا واضح اثر تلنگانہ، گجرات اور پنجاب میں پارٹی میں ممکنہ تبدیلیاں

کانگریس میں ’غور وخوض‘ کا واضح اثر تلنگانہ، گجرات اور پنجاب میں پارٹی میں ممکنہ تبدیلیاں

Sun, 20 Dec 2020 19:28:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)کچھ ریاستوں میں آنے والے مہینوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔ تلنگانہ، پنجاب اور گجرات میں ریاستی کانگریس کمیٹی میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں نظر آسکتی ہیں۔

ان ریاستوں میں ریاستی صدور کو بھی بدلا جاسکتا ہے۔ ہفتے کے روز پارٹی کے عبوری صدر سونیا گاندھی نے متعدد رہنماؤں سے بات کی۔ ان میں سے بہت کئی رہنماؤں نے پارٹی میں داخلی اصلاحات کی بات کی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، تلنگانہ انچارج اور رکن اسمبلی منی کم ٹیگور نے کہا کہ تلنگانہ میں پی سی سی چیف کی جگہ بدلے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ریاستی پارٹی کے سربراہ اتر کمار ریڈی نے استعفیٰ دے دیا۔ تلنگانہ کے 160 رہنماؤں سے بات چیت کے بعد یہ رپورٹ سونیا کو پیش کی گئی ہے۔

ریاست کے کانگریس انچارج ہریش راوت نے کہا کہ پی سی سی اپنی جگہ پر ہے، لیکن ضلعی کمیٹیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ کسانوں اور مرکزی حکومت کے مابین نئے قوانین کا معاملہ حل ہوتے ہی ضلعی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

گجرات کے انچارج رہنے والے ایک رہنما نے کہا کہ کانگریس صدر کا فیصلہ دسمبر کے آخر تک ریاست میں ہوگا۔ حال ہی میں، ممبئی کی مضافاتی کانگریس کمیٹی اور منی پور کے ریاستی صدر کو بدلا گیا ہے۔

سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کانگریس کے ناراض رہنماؤں کے ساتھ تقریبا 5 5 گھنٹے گفتگو کی۔ اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی شکایات، آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور پارٹی کے نئے صدر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بارے میں عمومی اتفاق رائے ہوا کہ ایک فکری سیمینار منعقد کیاجائے، اس میں پارٹی کے لیڈران آگے کی حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور ناراض رہنماؤں کو راضی کرنے کی پوری کوشش کی۔


Share: