بیجنگ26 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)چین کا مقامی طور پر تیار کردہ اے آر جے 21 علاقائی مسافر بردار ہوائی جہاز تیز ترسیل اور بڑے پیمانے پر تجارتی آپریشنز کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک مارکیٹ میں توسیع شدہ تجارتی کاموں کے ساتھ 8ملکی صارفین کو کل 41 اے آر جے 21 ہوائی جہاز فراہم کردیئے گئے ہیں۔
اے آر جے 21 کی پیشرفت چین کے شہری ہوائی جہازوں میں پرواز کی صلاحیت کے کاموں کی تصدیق کیلئے چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کی مستقل امداد اور کوششوں کے باعث یقینی بنی ہے۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ نے کہا کہ اے آر جے 21 ہوائی جہاز کے ماڈل میں مزید اصلاح اور بہتری کیلئے چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ اسے بنانے والی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کی مستقل مدد کرتی رہے گی۔
فراہمی اور تجارتی کارروائیاں شہری ہوائی جہاز ماڈل کی مارکیٹ میں کارکردگی کی قدر کے اہم اشارے ہیں۔
چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے اعدادو شمار کے مطا بق اے آر جے21 نے حالیہ سالوں میں ترسیل میں تیزی دیکھی ہے،6 جہاز 2018 اور 12 جہاز 2019 میں فراہم کئے گئے۔