ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ولی عہد کو کرونا ویکسین لگائے جانے کے بعد ویکسین لگوانے والوں ‌کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ولی عہد کو کرونا ویکسین لگائے جانے کے بعد ویکسین لگوانے والوں ‌کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Sun, 27 Dec 2020 17:38:50  SO Admin   S.O. News Service

ریاض  27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ویکسین لگوائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق ولی عہد کو ویکسین لگوائے جانے کے بعد چند گھنٹوں کے دوران ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوائے جانے والے افراد کی تعداد میں‌ بھی تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں‌ نے ولی عہد کی طرف سے ملک میں کرونا وبا پر قابو پانے کی کوششوں اور ویکسینوں کی فراہمی میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ولی عہد شہزادہ کو جمعہ کی شام 'کوویڈ 19' کی ویکسین لگائی گئی تھی۔ ویکسین لگوائے جانے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


Share: