الریاض، 6جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں کار اور موٹرسائیکل کےریس کے مقابلوں کے حوالے سے منعقد ہونے والی 'ڈاکار ریلی' برائے 2021ء کے مقابلے جاری ہیں۔ منگل کے روز کار ریس کے مقابلے میں حصہ لینے والے ایک قطری مہم جو نےمقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
خبر رساں اداروں کےمطابق قطری مہم جو ناصر العطیہ کی 'ٹویٹا' لینڈ کروز نے 630 کلو میٹر جس میں 403 کلو میٹر جنوبی سعودی عرب میں وادی الدواسر میں تیز رفتاری کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ناصر العطیہ نے تین گھنٹے، 17 منٹ اور 39 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ دوسرے نمبر پر فرانسیسی اسٹیفن پیٹر ھنسل نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔
سعودی عرب کی میزبانی میں سنہ 2011ء، 2015ء اور 2019ء میں ہونے والے کار ریس کے مقابلوب میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ناصر العطیہ کے بعد جنوبی افریقا کی گازو رائزنگ ٹویٹا ٹیم کے رکن ہنک لاٹیگن صرف دو منٹ 27 سکینڈز کے فاصلے پر تھے۔ چوتھے نمبر پر فرانسیسی پیٹر ہنسل چار منٹ پانچ سیکنڈز کی تاخیر سے یہ فاصلہ طے کیا۔ وہ چھ مار موٹرسائیکل ریس جیتنے اور آٹھویں اور مجموعی طور پر چودہویں نمبر پر رہے ہیں۔
اسپین کے کارلوس سائنز سوموار کے روز پہلے نمبر پر رہے مگر گذشتہ روز مقابلے میں تکنیکی غلطی کی وجہ سے بہت پیچھے رہے۔ وہ 31 منٹ کی تاخیر کےساتھ سے 17 ویں نمبر پر رہے۔ سوموار کے روز ہونے والی کار ریس میں سعودی یزید الرجحی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔