ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سرکاری ملازمتوں میں جاری رہے گا پروموشن میں ریزرویشن ، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سرکاری ملازمتوں میں جاری رہے گا پروموشن میں ریزرویشن ، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

Wed, 26 Sep 2018 12:26:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)سپریم کورٹ نے بدھ کو ایس سی ایس ٹی ملازمین کو پروموشن میں ریزوریشن کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن  مین ریزرویشن جاری رہے گا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ پر از سر نو غور وخوض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ پچھڑے پن کو لے کر کوئی ڈیٹا جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پروموشن میں ایس سی ایس ٹی ریزوریشن کو بڑی بینچ کے پاس نہیں بھیجا جائے گا ۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت ناگراج معاملہ پر نظر ثانی چاہتی تھی ۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد سال 2006 کا حکم برقرار رہے گا ۔

معاملہ کی سماعت کررہی بینچ میں چیف جسٹس دیپک مشرا کے علاوہ جسٹس کورین جوزیف ، جسٹس روہنگٹن نریمن ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اندو ملہوترا شامل تھیں ۔


Share: