ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راجستھان میں دلت نواجوان کا پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل ، تین حراست میں

راجستھان میں دلت نواجوان کا پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل ، تین حراست میں

Fri, 19 Oct 2018 16:45:49  SO Admin   S.O. News Service

چورو 20؍ا کتوبر  (ایس اونیوز؍ایجنسی)  راجستھان میں چورو ضلع کے رتن نگر تھانہ علاقہ میں درندگی کی ساری حدیں پار کردینے ولا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ علاقہ کے ساتڑا گاوں میں تین لوگوں نے مل کر 20 سالہ ایک دلت نوجوان کا لاٹھیوں ، چھڑوں اور سائیکل کی چین سے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا ۔ حیوانیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نوجوان کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کے منہ میں کپڑے ٹھونسا گیا اور پھر اتنی پٹائی کی گئی کہ اس کی موت ہوگئی ۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ساتڑا گاوں کے آسارام کو جمعرات کی شام گاوں کے ہی دنیش عرف دھنیش ، شرون اور انل عرف بنٹی نے اپنے گھر بلایا ، بعد میں تینوں نے آسارام کو یرغمال بناکر اس واردات کو انجام دیا ۔ تینوں نے مل کر آسارام کے ہاتھ پیر توڑ دئے اور سائیکل کی چین سے پورے جسم کو ادھیڑکر دیا ۔ وہ چیخ نہ سکے ، اس لئے اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا ۔ مار پیٹ کر ادھمرا کرنے کے بعد اس کو گلی میں ہی پھینک دیا ۔

اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ وہاں پہنچے اور سنگین طور پر زخمی آسارام کو چورو کے راجکیہ بھارتیہ اسپتال لے کر گئے ، جہاں علاج کے دوران رات کو ہی آسارام کی موت ہوگئی ۔ رتن نگر پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے حراست میں لے لیا ہے۔


Share: