ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حج 2019 : بحری جہاز سے سفر ممکن : مختار عباس نقوی

حج 2019 : بحری جہاز سے سفر ممکن : مختار عباس نقوی

Thu, 18 Oct 2018 19:15:31  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی : 18 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور او رحج مختار عباس نقوی نے حج 2019 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیزن میں بحری جہاز سے بھی سفر ممکن ہوگا ۔انہوں نے اس موقع پر حج ہاؤس کے صدر دفتر کی فلک بوس عمارت پر قومی پرچم لہرایا جو کہ زمین سے 350فٹ کی بلندی پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی جی ایس ٹی کو ۱۸؍ فیصد سے تخفیف کرنے کی سفارش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ ہندوستانی حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا او رحج کی تمام کارروائی پوری طرح سے ڈیجلائیٹ ہوگئی ہے ۔ مسٹر نقوی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال بحری جہاز سے بھی عازمین حج کو سعودی عرب بھیجنے کا منصوبہ ہے ۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حج کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ او رڈیجیٹل حج اس کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ مختار عباس نے کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک حج کے فوراً بعد اگلے سال کے سفر حج کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سے ہندوستان او رسعودی عرب میں متعلقہ ایجنسیو ں اور عہدیداروں کو کافی وقت ملے گا ۔ مسٹر نقوی نے بتایا کہ حج سبسیڈی ختم کئے جانے کے باوجود عازمین کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔


Share: