ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت خراب، دہلی ایمس میں بھرتی این آئی اے عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں

ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت خراب، دہلی ایمس میں بھرتی این آئی اے عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں

Sun, 20 Dec 2020 19:48:38  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال /نئی دہلی،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)بھوپال سے بی جے پی کی  رکن پارلیمنٹ، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پچھلے کچھ مہینوں سے ریٹنا کے پچھلے حصے میں انفیکشن کا علاج کر ارہے ہیں، یہ علاج دہلی ایمس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔

سادھوی پرگیہ اس کی چیکنگ کے لئے دہلی گئی ہیں۔ اسی روٹیناچیک اپ کے لئے رکن پارلیمنٹ دو دن پہلے دہلی پہنچے تھے، لیکن ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے، ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا، جو منفی ہے، لیکن جب تک وہ مکمل طور پر صحتمند نہیں ہوجاتیں،تب تک انہیں مزید کچھ دن ایمس میں رہنا پڑے گا۔

ادھر رکن پارلیامنٹ کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں ہونے کی وجہ سے این آئی اے عدالت نہیں جاسکتی۔ لیکن عدالت کی اگلی تاریخ پر وہ خود پیش ہوں گی اور اپنا موقف پیش کریں گی۔ جمعہ کے روز سادھوی پرگیہ مالیگاؤں دھماکے کے معاملہ میں این آئی اے عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ خرابی ئ طبیعت کی وجہ سے عدالت نہیں پہنچ سکیں۔


Share: