ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایران:البرزکے پہاڑی سلسلے میں شدید برفباری؛آٹھ کوہ پیما ہلاک ، متعدد لاپتا

ایران:البرزکے پہاڑی سلسلے میں شدید برفباری؛آٹھ کوہ پیما ہلاک ، متعدد لاپتا

Sun, 27 Dec 2020 17:42:05  SO Admin   S.O. News Service

تہران 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع پہاڑی علاقے میں شدید برف باری کے نتیجے میں آٹھ کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جمعہ کو دو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی اور متعدد کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔ ہفتے کے روز مزید خاندانوں نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور انھوں نے اپنے رشتے دار بعض کوہ پیماؤں کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی ہے۔

تہران کی ایک مقامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اب لاپتاہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ان کی تلاش کے لیے ہفتے کی شام امدادی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں اور اب یہ اتوار کو دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

تہران البرز کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔اس میں متعدد اسکائی ریزارٹ واقع ہیں۔ایران کے متعدد علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برف باری اور سرد ہواؤں کے نتیجے بڑی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔


Share: