ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اجودھیا تنازع : عدالت کے باہر اگر کوئی قانون بنے گا تو اس کو مسلمان نہیں کرے گا تسلیم : اقبال انصاری

اجودھیا تنازع : عدالت کے باہر اگر کوئی قانون بنے گا تو اس کو مسلمان نہیں کرے گا تسلیم : اقبال انصاری

Thu, 18 Oct 2018 16:58:56  SO Admin   S.O. News Service

 18 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ناگپور میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے جمعرات کو رام مندر کے معاملہ پر دئے گئے بیان پر مختلف فریقوں کا رد عمل سامنے آرہا ہے ۔ جہاں آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے موہن بھاگوت کے بیان کو سیاسی قرار دیا ہے ، وہیں دوسری طرف اجودھیا تنازع کے مسلم فریق اقبال انصاری نے کہا کہ اجودھیا مسئلہ پر عدالت سے باہر اگر کوئی قانون بنتا ہے تو اس کو مسلمان تسلیم نہیں کرے گا ۔اقبال انصاری نے بھی کہا کہ جب الیکشن آتا ہے تو سبھی لیڈروں کو رام اور رام مندر یاد آتا ہے ۔ اقبال انصاری نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہو اور باہر قانون بنایا جائے ، ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں کورٹ الگ ہے اور ہندوستان الگ ہے ۔


Share: