آگرہ،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)یوپی میں منگل کو آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک شدید حادثہ پیش آگیا۔ ایک تیز رفتار کار ٹینکر میں جا گھسی۔ تصادم اتنا تیز تھا کہ ٹینکر آئل ٹینک پھٹ گیا، جس سے کار میں آگ لگ گئی۔
کار میں سوار 5 افراد کو زندہ جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بچہ، ایک عورت اور تین نوجوان شامل ہیں۔ ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر طرح سے متاثرہ افراد کے کنبہ کی مدد کریں۔
تفصیلات کے مطابق لکھنؤ نمبر (UP-32 KW 6788) کی کار میں 5 افراد دہلی جارہے تھے۔ پیر کی صبح 5 بجے کے لگ بھگ یمنا ایکسپریس وے پر کھنڈولی کے علاقے میں ٹول پلازہ سے 4 کلو میٹر پہلے جھرنا نالے پر پہنچا کہ اچانک ایک ٹینکر نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ کار بھی تیزرفتار تھی، وہ بے قابو ہوکر ٹینکر کے ڈیزل ٹینک سے جا ٹکرا ئی۔ اس کے بعد کار میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
کار لکھنؤ کے راجکمار نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ تمام جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اناؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، تب تک ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوچکا تھا۔ کار شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔ اس میں بیٹھے لوگ مدد کے لئے التجا کر رہے تھے، لیکن فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تقریبا ًایک گھنٹے بعد پہنچی۔ تب تک کار اور اس میں سوار افراد جل چکے تھے۔ حادثے کے بعد ایک گھنٹہ تک ایکسپریس وے پر ٹریفک جام رہا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر آگرہ کے ڈی ایم پربھو این سنگھ اور ایس ایس پی ببلو کمار موقع پر پہنچ گئے۔ سی او ارچنا سنگھ کے مطابق ٹینکر کے ایندھن کے ٹینک کے پھٹ جانے کے سبب کارمیں آگ لگ گئی۔
جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کار کی نمبر کی بنیاد پر، اس کے مالک سے تفصیلات لی جارہی ہے۔خیال رہے کہ سولہ دسمبر کو سنبھل ضلع میں تیز رفتار روڈ ویز بس اور ایک ٹینکر میں زبردست تصادم ہواتھا،جس میں بس میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ حادثہ گھنے کہرے کی وجہ سے ہو ا تھا۔