ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میں بی جے پی کی سیاسی ’’آئٹم گرل‘‘:اعظم خان

میں بی جے پی کی سیاسی ’’آئٹم گرل‘‘:اعظم خان

Thu, 25 Oct 2018 11:46:25  SO Admin   S.O. News Service

بدایوں:25/اکتوبر (آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خاں نے بدھ کو کہا کہ وہ بی جے پی کی سیاسی’آئٹم گرل‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی نے ان کے نام پر اتر پردیش کا پچھلا اسمبلی انتخاب لڑا تھا اور اب ان کے نام پر ہی آئندہ لوک سبھا انتخابات بھی لڑے گی۔بی جے پی نے خاں کے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو نامناسب لفظ استعمال کیا ہے، وہ ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مشاورتی کونسل کی خصوصی میٹنگ میں شامل ہونے آئے اعظم خاں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں خود کو بی جے پی کی ’آئٹم گرل‘بتایا اور کہا کہ سارے انتخابات بی جے پی میرے نام پر ہی لڑتی رہی ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میرے نام پر لڑا۔ اب لوک سبھا انتخابات بھی میرے ہی نام پر لڑے گی۔ میرا تو یہ حال کر دیا ہے کہ مجھے خود نہیں پتہ کہ میرے اوپر کتنے مقدمے درج کر دیئے گئے ہیں۔ میرے نام سے کتنے سمن اور وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ میں تو بس انہی مقدموں کی پیروی کرتا پھرتا ہوں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر ملک کے کسی بھی بینک میں ان کا کوئی اکاؤنٹ مل جائے تو انہیں قطب مینار پر پھانسی دے دی جائے۔اعظم خاں نے بتایا کہ مشاوتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لیے دلتوں، پچھڑوں اور کمزوروں کو متحد کرنا ضروری ہے، تبھی انقلاب آئے گا۔ اس کے لئے ان تمام مسائل سے علیحدگی اختیار کرنی ہوگی جن لے کر بی جے پی ملک میں آگ لگانا چاہتی ہے۔ رام مندر معاملہ پر خاں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا اعلی ترین ادارہ ہے۔ اس کا حکم سب سے اوپر ہونا چاہئے۔ انہوں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد شہید کردی گئی تھی تب کسی مسلم تنظیم نے کوئی مخالفت نہیں کی۔ آپ شوق سے مندر بنائیں، مخالفت کی فکر چھوڑیئے۔ آپ کو جو کرنا ہے کیجئے مگر ملک کو گمراہ مت کیجئے۔


Share: