ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مسافروں کوطیاروں میں پروازکے وقت بھی انٹرنیٹ سروس جلد ملے گی

مسافروں کوطیاروں میں پروازکے وقت بھی انٹرنیٹ سروس جلد ملے گی

Sun, 21 Oct 2018 10:38:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)شہری ہوابازی کے وزیرسریش پربھونے کل کہاہے کہ حکومت گھریلو پرواز میں مسافروں کو انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے کی سمت میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔مسٹر پربھو نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے تاکہ مسافروں کوجلدسے جلد یہ سہولت فراہم کرائی جاسکے۔ مرکزی حکومت مسافروں کو پرواز کے دوران انٹرنیٹ سروس مہیا کرانے کی خواہاں ہیں۔خیال رہے کہ مواصلات محکمہ نے ہندوستانی فضائی حدود میں پرواز کے دوران ڈیٹا سروس فراہم کرنے کی تجویز کو حکومت کے پاس منظوری کے لیے بھیجا ہے۔حال ہی میں شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو نین چوبے نے بھی یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاتھاکہ ملک میں طیاروں میں انٹرنیٹ سروس کے لیے لائسنس کا عمل آئندہ دو مہینے میں شروع ہونے کی امید ہے اوراس کے بعدمسافرپروازکے دوران انٹرنیٹ سروس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ایئر ایشیا، ایئر فرانس، برٹش ایئر ویز، ملائیشیا ایئر لائنس، ورجن اٹلانٹک اورقطرایئرویزجیسی ایوی ایشن کمپنیاں اپنے مسافروں کویہ سہولت دے رہی ہیں۔اگرچہ یہ کمپنیاں ہندوستانی فضائی حدودمیں اس سہولت کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔
 


Share: