ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شیوراج کابینہ کی میٹنگ: 3 نجی یونیورسٹی کی منظوری، آزادی مذہب کے بل پر 26 دسمبر کو فیصلہ

شیوراج کابینہ کی میٹنگ: 3 نجی یونیورسٹی کی منظوری، آزادی مذہب کے بل پر 26 دسمبر کو فیصلہ

Tue, 22 Dec 2020 20:22:11  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)منگل کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اندور، جبل پور اور دموہ میں نجی یونیورسٹیاں کھولنے کی تجویز منظور کی گئی۔

اس کے لئے محکمہ اعلی تعلیم نے مدھیہ پردیش نجی یونیورسٹی اسٹیبلشمنٹ اور آپریٹنگ بل میں ترمیم کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کی منظوری کے لئے ایکلاویہ یونیورسٹی دوموہ، اروندو یونیورسٹی اندور اور مہاکوشل یونیورسٹی جبل پور کو منظور دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے آزادیئ مذہب بل کی تجویز کابینہ کو ارسال کی تھی، لیکن اس وزیر اعلی کو شیوراج سنگھ  نے کہا کہ اس بل کے لئے کچھ اور مشورے آئے ہیں، جائزہ کے بعد اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ آزادیئ مذہب بل 2020 کے حوالے سے 26 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو سرمائی سیشن کے دوران اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ میٹنگ میں وزیر اعلی نے تمام وزراء سے کہا ہے کہ ریاست میں گذشتہ ایک سال سے کئی بڑے منصوبے زیر التوا ہیں۔ تمام وزرا کو ایسے منصوبوں کی نگرانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر محکمہ کے افسران کے ساتھ جائزہ لیں اور ممکنہ طور پر درست فیصلہ کریں۔


Share: