ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راہل گاندھی کے پرانی ویڈیوپر نڈا کاسوال، یہ کیا میجک ہے؟:جے پی نڈا

راہل گاندھی کے پرانی ویڈیوپر نڈا کاسوال، یہ کیا میجک ہے؟:جے پی نڈا

Sun, 27 Dec 2020 20:06:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اتوار کو راہل گاندھی کی تقریر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

اس میں راہل کسانوں کو بیچولیوں سے نجات دلانے اور اپنی پیداوار براہ را ست انڈسٹری کو فروخت کرنے کی تاکید کر رہے ہیں۔

اس پر نڈا نے راہل گاندھی پر کسان تحریک کی آڑ میں سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی کسان تحریک کے حق میں مودی سرکار کے گھیراؤ میں ہیں۔ وہ تین نئے زرعی قوانین کو کسان مخالف بتارہے ہیں۔ اس کے جواب میں جے پی نڈا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راہل جی یہ کیا میجک ہے؟ پہلے آپ جس کی وکالت کررہے تھے، اب آپ اسی کی مخالفت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی کی یہ ویڈیو کافی پرانی ہے۔ لوک سبھا میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کچھ سال پہلے یوپی کا سفر کیا تھا، ایک کسان نے مجھ سے سوال کیا۔ کسان نے کہا کہ راہل جی آپ ہمیں یہ بتائیں۔ ہم آلو دو روپے کلو میں بیچتے ہیں، لیکن جب ہمارے بچے چپس خریدتے ہیں تو دس روپے کا پیکٹ آتا ہے، اس میں ایک آلو ہوتا ہے۔ کسان نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے بتائیں کہ جادو کیا ہو رہا ہے۔ میں نے کسانوں سے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟کسان  نے کہا کہ راہل جی اس کی وجہ یہ ہے کہ فیکٹریاں ہم سے دور ہیں، اگر ہم اپنا سامان سیدھے فیکٹری میں بیچتے تو بیچولیوں کو کوئی فائدہ نہ ہوتا اور ہمیں ساری رقم مل جاتی تھی۔

فوڈ پارک کے پیچھے یہی سوچ تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے مودی سرکار پر امیٹھی کے فوڈ پارک منصوبے کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کاالزام لگایا تھا۔


Share: