ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لئے جاری ہے فارم 6 بھرنے کا سلسلہ – تفصیلات کے لئے تنظیم ہیلپ لائن سنٹر سے فوراً کریں رابطہ

ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لئے جاری ہے فارم 6 بھرنے کا سلسلہ – تفصیلات کے لئے تنظیم ہیلپ لائن سنٹر سے فوراً کریں رابطہ

Sat, 26 Sep 2026 10:19:59    S O News
ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لئے جاری ہے فارم 6 بھرنے کا سلسلہ – تفصیلات کے لئے تنظیم ہیلپ لائن سنٹر سے فوراً کریں رابطہ

بھٹکل 26/ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹکا میں چل رہی ایس آئی آر مہم کے تحت نظر ثانی شدہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں فارم نمبر 6 کے ذریعے نیا نام درج کروانے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔ لہٰذا جن لوگوں کا نام پہلی ڈرافٹ لسٹ میں شامل نہیں ہے ، تنظیم ہیلپ لائن ڈیسک کی طرف سے ان لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ فوری طور پر فارم نمبر 6 بھرتے ہوئے اپنا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی کارروائی انجام دیں ۔ 

نام شامل کرنے کے لئے ایک فوٹو، تاریخ پیدائش کا ثبوت/ برتھ سرٹفکیٹ، پاسپورٹ، اسکول ٹرانسفر سرٹفکیٹ، آدھار کارڈ، اوٹی پی کے لئے موبائل فون کے علاوہ اپنے والدین یا ان کے والدین کی تفصیلات کے لئے ان کا 2026 کا ایس آئی آر فارم لازمی ہوگا ۔ 

مزید تفصیلات کے لئے :تنظیم ہیلپ لائن سینٹر ، بندر روڈ بھٹکل سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: