ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک حکومت نے مائیکرو فائنانس اداروں کے ضابطے کے لیے آرڈیننس منظور کر لیا

کرناٹک حکومت نے مائیکرو فائنانس اداروں کے ضابطے کے لیے آرڈیننس منظور کر لیا

Sat, 15 Feb 2025 12:36:57    S.O. News Service

بنگلورو، 15/فروری (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے جمعرات کو کرناٹک مائیکرو اینڈ اسمال فائنانس (پریوینشن آف کرسیو ایکشن) آرڈیننس 2025 کو منظوری دے دی، جس کا مقصد مائیکرو فائنانس اداروں (ایم ایف آئی) کی جانب سے زبردستی کی کارروائیوں کو روکنا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر نے تصدیق کی کہ یہ آرڈیننس ان اداروں کی غیر منصفانہ پالیسیوں کو کنٹرول کرنے اور قرض داروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق، آرڈیننس کے نفاذ میں تاخیر ایک اسٹریٹجک اقدام تھا تاکہ مائیکرو فائنانس اداروں کی جانب سے ممکنہ قانونی چیلنجز سے بچا جا سکے۔


Share: