ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ڈی کےشیوکمار نے کہا ؛ کرناٹکا میں پانی کے نرخوں میں ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کرنے پر غور

ڈی کےشیوکمار نے کہا ؛ کرناٹکا میں پانی کے نرخوں میں ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کرنے پر غور

Sat, 15 Mar 2025 11:06:43    S O News
ڈی کےشیوکمار نے کہا ؛ کرناٹکا میں پانی کے نرخوں میں ایک پیسہ فی لیٹر  اضافہ کرنے  پر غور

بنگلورو، 15 /مارچ (ایس او نیوز )نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، جو بنگلورو ڈیولپمنٹ کے قلمدان کے بھی ذمہ دار ہیں، نے آج کہا کہ حکومت پانی کے نرخوں میں ایک پیسہ فی لیٹر اضافے پر غور کر رہی ہے۔ بنگلورو میں پانی کے نرخوں کو 2014 سے نظرثانی کا سامنا نہیں ہوا ہے۔ مالی خسارے کے پیش نظر بی ڈبلیو ایس ایس بی نے 7 سے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم حکومت نے اسے زیادہ قرار دیتے ہوئے نظرثانی کا مشورہ دیا۔ اس کے بجائے، حکومت صرف ایک پیسہ فی لیٹر بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہر کے اراکین اسمبلی کے ساتھ اس پر وہ خود بات کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔نائب وزیر اعلیٰ کونسل میں کانگریس کے ایم ایل سی را موجی گوڈا کو وقفہ سوالات میں جواب دے رہے تھے جنہوں نے حکومت پر زور دیا کہ موسم گرما کے قریب آتے ہوئے گھروں کو کاویری کا پانی جلد فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا ، ہمارے پاس پچھلا سال ایک مشکل سال تھا۔ تقریبا 7000 بورویل سوکھ چکے تھے اور اس لئے حکومت نے پرائیویٹ واٹر ٹینکرز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اب کاویری کے 5 ویں مرحلے کو مکمل کیا ہے جو 110 گاؤں کو پانی فراہم کر رہا ہے۔ 22 مارچ پانی کے تحفظ کا دن ہے اور حکومت نے پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ماہ طویل مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلڈرز نے بڑےاپارٹمنٹس بنائے ہیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی بی ڈبلیو ایس ایس بی کو جمع رقم ادا نہیں کی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر کنکشن لے رکھے ہیں۔بورڈ نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا ہم نے زیر زمین پانی کوری چارج کرنے کیلئے تمام جھیلوں کو ٹریٹ شدہ پانی سے بھرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔کاویری 6 ویں مرحلے کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ بہت سے لوگ پینے کا پانی مویشیوں کو دھونے اور باغات کو پانی دینے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے کنکریٹ سے زمین کو ڈھانپ رہے ہیں جو پانی کے جذب کرنے کی قوت کو متاثر کرتا ہے۔ہم ان  چیزوں پر ایکشن لیں گے۔ پانی کے تحفظ کا مہینہ ان تمام چیزوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔“

آل پارٹی وفد دہلی جائے گا : بی جے پی کے ایم ایل سی کیشواپرساد کا جواب دیتے ہوئے، جنہوں نے الماتی ڈیم سے بے گھر ہونے والوں کو معاوضہ دینے کا مسئلہ اٹھایا اور مہاراشٹر کے اعتراضات کے بارے میں، نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ ایک آل پارٹی وفد کو دہلی جانا چاہیے اور مرکز سے اپر کرشنا پراجکٹ کے تیسرے مرحلے پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے پر زور دینا چاہیے۔

بنگلورو میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایک مافیا : حکومت اس موسم گرما میں بھی پانی کے ٹینکر اپنے قبضے میں لے گی۔ شیو کمار نے کہا کہ واٹر ٹینکر کا کاروبار ایک مافیا بن چکا ہے۔ ایم ایل سی ناگراج یادو نے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں تاخیر کی طرف توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے کہا، میڈ یا واقعی اس کی رپورٹنگ کر رہا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مافیا بن چکی ہے۔ ماضی میں ایک ٹینڈر طلب کیا گیا تھا، لیکن دکانداروں نے اجتماعی طور پر تمام کام روک کر عدالت کا رخ کیا ہے۔ عدالت بھی فیصلہ نہیں کر رہی۔ کچھ اراکین اسمبلی گندگی کو ٹھکانے لگانے کے گڑھوں کے بارے میں ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔ وہ اپنے حلقوں کیلئے 800 کروڑ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہادیو پورہ حلقے میں کئی دنوں سے کچرے کے ٹرک کھڑے ہیں اور یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندگی کی نکاسی کے سلسلے میں اندور کے ماڈل کا مطالعہ کرنے کیلئے اندور جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اسی لئے اب تک ہم نے ٹینڈر نہیں طلب کیا، لیکن اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ انہوں نے 15000 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔


Share: