ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حجاب معاملے پر وزیر تعلیم کی وضاحت: امتحانات کے دوران طلبہ کی توجہ متاثر نہ ہو: مدھو بنگارپا

حجاب معاملے پر وزیر تعلیم کی وضاحت: امتحانات کے دوران طلبہ کی توجہ متاثر نہ ہو: مدھو بنگارپا

Tue, 25 Feb 2025 18:33:51    S O News

بنگلورو، 25/ فرور ی (ایس او نیوز )  ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا نے وضاحت کی ہے کہ حجاب کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ امتحانات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جائے گا۔

مدھو بنگارپا نے پیر کے روز میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حجاب کے معاملے کو غیر ضروری طور پر امتحانات کے دوران موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سال کسی نے اس مسئلے پر بات نہیں کی، لیکن اب جب کہ طلبہ کے امتحانات قریب ہیں، اس طرح کے تنازعات کھڑے کر کے ان کے لیے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیموگہ میں دیے گئے ان کے بیان کا مطلب صرف یہ تھا کہ جب ان سے حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور اس کے دائرے سے باہر جا کر کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا۔

انہوں نے  کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر مزید بحث نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ مدھو بنگارپا نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام بچے امتحانات ایک تہوار کے ماحول میں لکھیں اس لئے ان کے ذہنوں میں کسی طرح کا انتشار نہ پیدا کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حجا کا معاملہ چونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس بارے میں کسی طرح کے سوالات  نہیں اٹھانے چاہئے کیونکہ اس سے جڑا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ 


Share: