Wed, 06 Feb 2019 23:06:39
بیجو جنتا دل کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا رکن لڈو کشور سوین کا طویل علالت کے بعد یہاں ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا،وہ71سال کے تھے،خاندانی ذرائع نے یہ معلومات دی ہیں۔سوین کے خاندان میں بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اڑیسہ کے اسکا لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے ڈی لیڈر گردے کی بیماری میں مبتلا تھے،منگل کی رات ان کا انتقال ہو گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، اڑیسہ کے وزیراعلی
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:52:27
اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہورمرکزی وزیر گری راج سنگھ نے سی بی آئی اور کولکاتہ پولیس کے درمیان تعطل پر تبصرہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سپر نوٹنکی ماسٹرہیں۔سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم کو اتوار کو کولکاتہ میں اس وقت مبینہ طور پر کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جب وہ چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کے لیے وہاں پہنچے
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:46:31
کانگریس کے اقتدارمیں زمین آسمان ایک کرنے ولے اناہزارے پانچ دن میں ہی بی جے پی کی یقین دہانی سے مطمئن ہوگئے ہیں اوراپنی ہڑتال ختم کرلی ہے ۔لوک پال کی مانگ کو لے کر سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال منگل کو ختم ہوگئی ہے۔ رالے گن سدھی گاؤں میں انشن پر بیٹھے انا ہزارے سے منگل کو وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر سبھاش بھامرے نے ملاقات کی
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:43:34
چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔کورٹ نے کہا کہ کمشنر راجیو کمار تحقیقات میں تعاون کریں۔ حالانکہ کورٹ نے گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔کورٹ نے کہا کہ راجیو کمار شیلانگ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی کمشنر، مغربی بنگال ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو توہین کیس میں نوٹس جاری کرکے 18 فروری تک جواب مانگا ہے
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:37:22
ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سابق صدر پرنب مکھرجی نے انتخابات میں ووٹروں کومتاثرکرنے کے لیے دھن دولت اور طاقت استعمال کرنے کے رجحان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے شائع کتاب ۔ گریٹ مارچ آف ڈیموکریسی، سیون ڈکیڈ آف انڈیااز الیکشن‘ کے دیباچے میں مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے بہت سے اقدام کئے گئے ہیں
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:35:13
کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمارسے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کی کوشش کے بعد مغربی بنگال میں چل رہے تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ممتا بنرجی نے ’اخلاقی جیت ‘قراردیاہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر راجیو کمار کی کوئی گرفتاری نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سی بی آئی کے لئے ’اخلاقی جیت‘ قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے راج
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:30:59
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو کولکاتہ پولیس کے سربراہ راجیو کمار کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست پر عدالت عظمی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے ’اخلاقی جیت‘ قرار دیا۔وہیں بی جے پی نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی اخلاقی جیت قرار دیا ہے
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:27:18
ضلع کی ماندھاتا تھانہ پولیس اور سوات کی مشترکہ ٹیم نے سرائے مرار سنگھ پل کے پاس سے لاکھوں روپے قیمت کی غیر قانونی شراب برآمد ہونے کے بعد چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔تھانہ انچارج انسپکٹر ارجن سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر سوات ٹیم کے ساتھ مل کر پولیس نے پیر دیر رات 101 کارٹون غیر قانونی دیشی شراب برآمد کی۔اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے لگائی گئی ہے
View more
Wed, 06 Feb 2019 02:24:12
مغربی بنگال میں سی بی آئی کارروائی کے معاملے پر ترنمول کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی منگل کو ایک بار ملتوی کے بعد دوپہر تقریبا دو بجے دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ہنگامے کی وجہ سے ایوان بالا میں وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہو سکا۔ایوان بالا کا اجلاس صبح شروع ہونے پر ترنمول کے ڈیریک او برائن اور آر جے ڈی کے منوج جھا نے سی بی آئی کے غلط استعم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy