Wed, 11 Jan 2017 20:22:34
روس کی وزارت صحت سنہ 2014یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام افراد کو سگریٹ کی فروخت بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔یہ تمباکو کے خلاف ملک کے سیاسی رہنماؤں کے سخت اقدامات کا حصہ ہے۔اس نسل کے لوگوں پر بالغ ہونے کے بعدبھی پابندی جاری رہے گی۔ابھی اس بابت صرف غور کیا جا رہا ہے لیکن
View more
Wed, 11 Jan 2017 20:18:12
امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں قوم سے الوداعی خطاب میں امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جمہوریت کا دفاع کریں۔اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ امریکہ کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ جب بھی جمہوریت کو ہلکا لیا تو وہ خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 20:10:08
نائیجیریا کے ایک ریاستی گورنر کے مطابق ملک میں سرگرم امدادی ادارے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی پُر تشدد کارروائیوں سے متاثرہ بے گھر افراد کی مدد کے لیے فراہم کردہ فنڈز کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 20:03:22
پاکستان میں فوجی عدالتوں کی دو سالہ قانونی مدت پوری ہو جانے کے بعد حکومت نے اس مدت میں توسیع کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ لیکن قانونی توسیع کے اس حکومتی منصوبے پر اب ملک میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔اس مسئلے پربات چیت کے لیے آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کا ایک اجلاس ہوا
View more
Wed, 11 Jan 2017 19:59:15
عالمی بینک نے پیشین گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال عالمی اقتصادیات میں معمولی سی بہتری آئے گی۔ بینک کے مطابق اس سال معیشت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی بینک کے صدر جِم یَونگ کِم نے مستقبل قریب
View more
Wed, 11 Jan 2017 19:54:11
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پارلیمان کے قریب ہونے والے دو خودکش حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔سخت سکیورٹی کے حصار میں واقع افغان پارلیمان کے قریب ہونے والے دوہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک
View more
Wed, 11 Jan 2017 19:48:47
چین کا واحد ایئر کرافٹ کیریئر یا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے سمندروں میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے رد عمل میں تائیوان کی جانب سے بدھ کو علی الصباح جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چینی بحری جہاز در اصل تائیوان کی سمندری حدود میں نہیں بلکہ
View more
Wed, 11 Jan 2017 19:45:20
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے قریب بائیس ہزار روہنگیا مسلمان میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے فرارہوکربنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے
View more
Wed, 11 Jan 2017 19:38:56
آج جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس اتنا زیادہ پلوٹونیم موجود ہے کہ اُس سے دَس جوہری بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔یہ بیان شمالی کوریا کے حکمران کِم جونگ اُن کے اُس بیان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اُن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy