Mon, 03 Apr 2017 18:39:12
آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے کوچ ٹام موڈی کو امید ہے کہ بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازمستفیض الرحمن سات اپریل تک ٹیم سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ موڈی نے کہا کہ رحمان اس وقت سری لنکا کے خلاف محدود اوور کی سیریز میں کھیل رہے ہیں اور اس کے بعد ہی وہ ٹیم سے جڑیں گے
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:34:46
رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے اوپنر بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑی ٹامل ملز میچ فاتح کھلاڑی ہیں اور ان کے آنے سے ٹیم کے خطاب جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ آرسی بی نے اس بار انگلینڈ کے ملز کو 12 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔گیل کا خیال ہے کہ ملز آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی غیر موجودگی میں ٹیم کے بولنگ اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:31:14
ا سٹار اسٹرائیکر نیمار نے 100 واں گول داغ کر اپنی ٹیم بارسلونا کو لا لیگا فٹ بال میں غرناطہ کے خلاف شاندار جیت دلائی ہے۔نیمار نے اپنی ٹیم کو گریناڈا کے خلاف 4-1 سے شاندار جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:28:12
ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکووا کا میامی اوپن ٹینس خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ اس جوڑی کو فائنل مقابلے میں غیر سیڈ کینیڈا کی گیبریلا ڈیبرووسکی اور چین کی شویفان نے فائنل مقابلے میں براہ راست سیٹوں میں 6-4، 6-3 سے شکست دی۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:22:31
سپر اسٹار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انڈیا اوپن سپر سیریز چمپئن پی وی سندھو کو ان کی فتح پر مبارکباد دی اور ہندوستان کو عزت بخشنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بالی ووڈ ستاروں نے سندھو کی کامیابی پر ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ریو اولمپکس میں سپین کی کیرولینا مارین سے ہارنے والی سندھو نے اس مقابلے میں انہیں 21-19 اور 21-16 سے شکست دی
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:18:03
ایران نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے سعودی قیادت میں بننے والے اسلامی عسکری اتحاد کی قیادت سنبھالنے کے معاملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی جانب سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کے حوالے سے ایک بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے سابق فوجی سربراہ کو قیادت قبول کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:13:55
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مرکزی ملزم عبدالوحید اور ان کے تین ساتھی ملزمان محمد آصف، ظفر علی اور کاشف کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:11:37
سربیا میں الیگزانڈر ووچچ نے صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ستر فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک ووچچ کو پچپن فیصد عوامی تائید حاصل ہو چکی ہے
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:06:08
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خطرے کو حل کر لے گا۔انھوں نے برطانیہ کے اخبار فائنینشیئل ٹائمز (ایف ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy