ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک میں آرٹس، کامرس اور سائنس کے شعبوں کی ممتاز طالبات سرفہرست

کرناٹک میں آرٹس، کامرس اور سائنس کے شعبوں کی ممتاز طالبات سرفہرست

Wed, 09 Apr 2025 12:15:30    S O News
کرناٹک میں آرٹس، کامرس اور سائنس کے شعبوں کی ممتاز طالبات سرفہرست

بنگلورو، 9/اپریل (ایس او نیوز ) کرناٹک ایگزامینیشن اینڈ ایویلوایشن بورڈ نے منگل کے روز پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ ریاست بھر میں 6 لاکھ 37 ہزار 805 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 4 لاکھ 68 ہزار 439 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، یوں مجموعی کامیابی کا تناسب 73.45 فیصد رہا۔ 

شعبہ وار نتائج کے مطابق، آرٹس میں 53.29 فیصد، کامرس میں 76.07 فیصد، اور سائنس میں 82.54 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے۔ سائنس شعبے میں دکشن کنڑا ضلع کی امولیہ کامت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے 600 میں سے 599 نمبر حاصل کیے۔

اسی طرح تیرتہلی کے واگدیو ی پی یو   کالج کی طالبہ آردیکشا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 600 میں سے 599 نمبرات حاصل کیے اور ممتاز طلبہ میں شامل ہو گئیں۔ آرٹس شعبے میں وجئے نگر ضلع کے کٹور تعلقہ میں واقع اندو پی یو کالج کی طالبہ ایل آر سنجنا بائی نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا، انہوں نے 600 میں سے 597 نمبرات حاصل کیے۔ کامرس شعبے میں دکشن کنڑا کے کینرا پی یو کالج کی طالبہ دیپاشری نے 600 میں سے 599 نمبرات کے ساتھ ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔


Share: