ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 20 ستمبر کو ویلفیئر اسپتال میں مفت طبی معائنہ کیمپ

بھٹکل میں 20 ستمبر کو ویلفیئر اسپتال میں مفت طبی معائنہ کیمپ

Wed, 16 Sep 2026 18:23:21    S O News
بھٹکل میں 20 ستمبر کو ویلفیئر اسپتال میں مفت طبی معائنہ کیمپ

بھٹکل، 16/ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل کے ویلفیئر اسپتال میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن (BMYF) اور اے جے اسپتال، منگلورو کے اشتراک سے 20 ستمبر 2026، بروز اتوار کو مفت طبی معائنہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔

پریس کانفرنس میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمپ میں مختلف شعبۂ طب کے ماہر ڈاکٹرس مریضوں کا مفت معائنہ اور طبی مشورہ فراہم کریں گے۔ ان میں یورولوجسٹ ڈاکٹر روشن شیٹی، بچوں کے ماہر امراض ڈاکٹر پویترا، ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر دیپ لکشمی اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر حنان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیمپ میں مفت ای سی جی (ECG) ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق ایسے مریض جنہیں مزید طبی جانچ کی ضرورت ہوگی، وہ ویلفیئر اسپتال میں ضروری تشخیصی خدمات حاصل کرسکیں گے۔ مزید علاج کے لیے ریفر کیے جانے والے مریضوں کو اہل لیبارٹری ٹیسٹ، ریڈیالوجی، ادویات اور دیگر تشخیصی خدمات پر 20 سے 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جبکہ اسپتال میں داخلے کے معاملے میں بھی دستیاب رعایت فراہم کی جائے گی۔

منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مفت طبی کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ و طبی مشورے کی سہولت حاصل کریں۔

اس سلسلے میں منعقدہ پریس میٹ میں اے جے اسپتال کے مارکیٹنگ منیجر پریتم فرانسس واس، مارکیٹنگ ایگزیکٹیو اشرف سعدا، ویلفیئر اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ابوالاعلیٰ برماور، BMYF کے جنرل سکریٹری مبشر ہلارے، سوشل سکریٹری ظہیر شیخ وغیرہ موجود تھے۔


Share: