Tue, 21 Mar 2017 12:52:35
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کے متعلق اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ ان کے مطابق کشن گنگا پن بجلی منصوبے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ 'پاکستان کے حق' میں ہے اور وہ اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:50:21
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں شدت پسندی کے حالیہ واقعات کی پشت پناہی افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے گئی تاہم سرحد کھولنے کا یہ فیصلہ جذب? خیرسگالی کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:47:57
جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ نیٹو کی کافی زیادہ رقوم برلن حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:43:27
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیبیا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں تین ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے۔ اطالوی نیوز ایجنسی اَنسا کے مطابق پچیس مختلف آپریشنز کے دوران بحیرہ روم سے مجموعی طور پر تین ہزار تین سو پندرہ مہاجرین کو بچا لیا گیا۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:40:40
لاطینی امریکی ملک پیرْو میں موسمیاتی مظہر ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اس ملک کے قدرتی آفات سے تحفظ کے قومی مرکز کے مطابق وہاں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم75افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:37:52
امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہان روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان ممکنہ روابط کے بارے میں کانگریس کے سامنے شواہد پیش کریں گے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:34:25
گزشتہ ہفتے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا شخص شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا۔ یہ بات کل اتوار کے روز جاری ہونے والی اس شخص کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:31:55
افریقی ملک گھانا میں کنٹامپو کی معروف آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:16:33
شام کے جنگ سے تباہ حال شہر درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ جو درعا کیمپ ہی کے نام سے مشہور میں بمباری کے نتیجے میں 70 فی صد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں مقیم دو تہائی آبادی مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy