Tue, 09 Jul 2024 20:11:41
سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ایک اور ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ایک معمر جوڑے کے گھر میں گھس کر لوٹ مار مچانے کے بعد لٹیرے باہر موجود کار بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ، جسے بعد میں مولکی سے بازیافت کیا گیا ۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 19:38:41
دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے تمام ملزمان کو 12 جولائی کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:43:48
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ لکھنؤ، گونڈہ، لکھیم پور، بریلی، بستی میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہرائچ، شراوستی اور پیلی بھیت میں بھی لوگ سیلاب کی تباہ کاریاں جھیل رہے ہیں۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:40:03
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سابق نائب صدر حامد انصاری کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کو لکھے گئے خط میں کیا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:37:05
یوگا گرو بابا رام دیو کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان کی آیورویدک مصنوعات بنانے والی کمپنی پتنجلی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے 14 مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے جن کا مینوفیکچرنگ لائسنس اتراکھنڈ حکومت نے معطل کر دیا تھا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:01:19
ہاتھرس کے سکندراراؤ میں گذشتہ دو جولائی کو ستسنگ پروگرام کے دوران ہوئی بھگدڑ کے لئے پروگرام آرگنائزر کا اصل خاطی ٹھہرایا گیا ہے وہیں ضلع انتظامیہ کی بھی جوابدہی طے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 17:45:50
بار اور بینچ نے بتایا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے آج وکی پیڈیا کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں سمن جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ وکی پیڈیا فری آن لائن انسائیکوپیڈیا ہے جسے اس کے والنٹیرز ایڈیٹ کرتے ہیں۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 17:41:43
دہلی-این سی آر میں آج بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے موسم کا انداز بدل گیا تھا اور بارش نہیں ہو رہی تھی مگر آج کی بارش نے لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 17:34:56
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الزام لگایا کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اس لیے وہ ان کے خلاف ایک اور سازش رچ رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy