Sun, 09 Sep 2018 21:21:27
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پراے آئی ایم ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پوچھا ہے کہ آخر کون کتا ہے اور کون شیر؟
View more
Sun, 09 Sep 2018 21:09:30
مدھیہ پردیش کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوتی رادتیہ سندھیا نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے گئے اعلان پر طنز کستے ہوئے کہاکہ مودی بتائیں کہ ان کے اس جرم کے لیے ملک کے عوام انہیں کس چوراہے پرسزادے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 20:59:54
بہار میں واقع گیا شہر کے وشنو مندر میں ملک کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نےپنڈت رامانج پانڈے کی قیادت میں اپنے باپ دادا کی روح کی تسکین اور شانتی کے لیے پنڈ دان کیا ۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 20:44:06
مہنگائی کے خلاف کانگریس کی طرف سے کل ہورہے بھارت بند کو دیکھتے ہوئے کل پیر کو پوری ریاست میں بند کا زبردست آثر نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ریاست بھر کے اضلاع میں حفاظتی اقدامات کے طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے اسکول اور کالجس بند رکھنے کا اعلان کیا جارہا تھا، شام ہونے تک ضلع اُتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بھی ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 19:55:46
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روز بروز ہورہے اضافہ کو لے کر کل پیر کو کانگریس کی جانب سے بھارت بند کا جو اعلان کیا گیا ہے، بھٹکل کے سماجی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم نے بھی اس بند کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 14:40:01
مورخہ 20 ستمبر بروز جمعرات کو بھٹکل ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس یونین کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب ہوگا۔ اس دوران صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بھٹکل میں ٹیکسی سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ اس بات کی اطلاع یونین کے ایک رکن فیصل پیرزادے نے دی ہے۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 14:27:23
کانگریس کی جانب سے کل 10/ستمبر کو منائے جارہے بھارت بند کو بھٹکل جے ڈی ایس کی طرف سے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ جے ڈی ایس بھٹکل تعلقہ صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر کل پیر کو جو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے، جے ڈی ایس اُس کی مکمل حمایت کرے گی ۔
View more
Sun, 09 Sep 2018 13:36:14
ضلع شمالی کینرا کو ہبلی سے جوڑنے والا ہبلی انکولہ ریلوے لائن منصوبہ پھر ایک بار کھٹائی پڑتا نظر آرہا ہے ، کیونکہ اس منصوبے کے تحت ریلوے لائن کو مغربی گھاٹ سے گزرنا ہے اس لئے اس پر عمل درآمد سے قبل اس سے جنگلات اور وہاں کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کا دوبارہ جائزہ لینے کی تجویز ریاستی حکومت کو نیشنل وائلڈ لائف بورڈ نے پیش کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy