Sat, 20 Jul 2024 17:49:00
نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے نیٹ یو جی طلباء کے مرکز اور شہر وار نتائج کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا ہے۔ نتائج اپلوڈ کرنے کے لئے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے واضح کیا تھا کہ ان نتائج میں طلباء کی رازداری کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں نیٹ تنازعہ کے معاملے پر اگلی سماعت 22 جولائی کو
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:42:50
نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی سی بی آئی ہفتہ کو گودھرا پہنچی۔ الزام ہے کہ ملزم نے نیٹ-یو جی امتحان پاس کرنے کے بدلے گودھرا کے 27 امیدواروں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:29:28
اتر پردیش کے گونڈا میں گزشتہ دنوں پیش آئے ٹرین حادثہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے درمیان ایک بڑی لاپروائی کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محض 2 منٹ کی تاخیر کی وجہ سے یہ ٹرین حادثہ ہوا، یعنی تھوڑی چابکدستی کا مظاہرہ کیا گیا ہوتا تو حادثہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:15:22
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ سول ایوی ایشن، امیگریشن، لینڈ پورٹ اور بی ایس ایف حکام کے ساتھ تال میل قائم کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 12:28:59
انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پیش آئے چٹان کھسکنے کے المیہ کے بارے میں مزید کچھ اہم باتیں سامنے آ رہی ہیں، جس سے یقین ہوگیا ہے کہ ملبے کے اندر ایک بینز ٹرک دبا ہے ۔ اس وجہ سے ملبے کے اندر ٹرک کا لا پتہ ڈرائیور بھی موجود ہونے کا قوی امکان ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 12:22:36
رپورٹر کلیکٹیوکے پارلیمانی ریکارڈ کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت کو کم از کم چھ بار خط افلاس سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن حکومت نے اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا،رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۶ء کی ماہر معاشیات اروند پناگریہ کی سربراہی میں بننے والی ٹاسک فورس کی سفارش کے باوجود حکومت نے خط افلاس کا تعین نہیں کیا۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 12:16:36
چھتیس گڑھ میں گزشتہ ماہ گڈو خان (۳۵؍ سال)، چاند میاں (۲۳؍ سال) اور صدام قریشی (۲۵؍سال) کی موت کے کیس میں پولیس کی چارج شیٹ سے پورا معاملہ ہی بدل گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں ہجومی تشدد میں نہیں مارے گئے بلکہ مویشیوں سے بھرے ٹرک کا پیچھا کئے جانے کےبعد خود ہی ڈر کر مہاندی کے پُل سے کود گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:52:37
کانگریس نے جمعہ کو بینکوں کو قومیانے کے 55 سال مکمل ہونے پر کہا کہ 12 پبلک سیکٹر بینکوں میں حکومت کے حصص کو کمزور کرنے کے کسی بھی اقدام کی پارلیمنٹ اور باہر دونوں جگہ سخت مخالفت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سال 1969 میں اندرا گاندھی کی قیادت میں اس وقت کی حکومت نے 14 بینکوں کو قومیا لیا تھا۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:49:28
مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں مانسون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے اور پیدل چلنے والوں اور ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور یہاں تک کہ اندھیری سب وے میں پانچ فٹ تک پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے سب وے کو بند کر دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy