Wed, 02 Oct 2024 17:22:21
پونے کے باودھن بُدرک علاقے میں آج صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 6:45 بجے پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ سے پرواز کے فوراً بعد زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 17:20:05
حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے ستمبر 2024 کے مہینے میں ملک گیر سطح پر جاری مہم "اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن" کے تحت بھٹکل میں مختلف تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا آغاز 29 اگست کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ہوا، جس میں مہم کے مقاصد کو اجاگر کیا گیا۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 12:36:01
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے قریب، عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں سزایافتہ ڈیرا سچا سودا کے چیف گرمیت رام رحیم کو پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور رام رحیم کی پیرول کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انتخابات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اور اس سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 12:15:49
یکم اکتوبر 2024ء سے اقتصادی محاذ پر کئی اہم تبدیلیاں نافذ کی گئی ہیں۔ 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 48 روپے بڑھ کر اب دہلی میں 1740 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح، پی پی ایف اور سُوکنیا اکاؤنٹ سے متعلق قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مزید برآں، پین کارڈ کے حصول کے لیے بھی قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دوسری طرف، ایوی ایشن ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوائی سفر سستا ہونے کی توقع ہے، کیونک
View more
Wed, 02 Oct 2024 11:54:33
مغربی بنگال میں آر جی کر اسپتال کے معاملے کا حل نظر نہیں آ رہا، جہاں 42 دنوں کے احتجاج کے بعد 21 ستمبر کو جزوی طور پر کام پر واپس آنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے منگل سے دوبارہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بدھ کو ایک مارچ نکالنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے اور سماج کے تمام طبقات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے ساتھ سات
View more
Wed, 02 Oct 2024 11:44:37
ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں راہل گاندھی نے آج ہریانہ کے مختلف علاقوں میں 'وجئے سنکلپ یاترا' کے تحت جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ہر مقام پر بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے کہا، "ہریانہ میں کانگریس کا طوفان آ رہا ہے۔ کانگریس کی حکومت 36 برادریوں کی حکومت ہوگی۔ ہریانہ کے 36 برادریوں کے نوجوانوں کو خ
View more
Wed, 02 Oct 2024 11:07:08
ہریانہ اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انتخابی تجزیہ نگاروں کے ساتھ ساتھ کانگریس بھی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کو پہلا دھچکا 4 جون کو لگا جب لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے، اور اب 8 اکتوبر کو انہیں دوسرا دھچکا ملے گا جب ہریانہ اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 10:59:03
جموں و کشمیر میں آج یعنی یکم اکتوبر کو تیسرے و آخری مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس مرحلہ میں 40 اسمبلی سیٹوں پر 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوا اورتازہ ترین جانکاری کے مطابق 68.72 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس ووٹنگ فیصد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ دو مراحل سے بھی زیادہ تیسرے مرحلہ میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ 18 ستمبر کو پہلے مرحلہ میں جہاں 61.38 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، وہیں 25 ستمبر کو دوسر
View more
Wed, 02 Oct 2024 10:44:33
سومناتھ مندر کے قریب مذہبی ڈھانچوں پر بلڈوزر کارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی گجرات شاخ نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ جمعیۃ نے اولیائے دین کمیٹی کی جانب سے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلڈوزر کارروائی غیر قانونی طور پر بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کی گئی، جس سے مذہبی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy