Sun, 25 Apr 2021 15:26:27
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا کا قہر بدستور جاری رہنے کے درمیان لاک ڈاؤن کو ایک اور ہفتے کے لئے بڑھا دیا۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:21:53
وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کیا۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:17:32
سپریم کورٹ کے جج موہن شانتنا گودر کا ہفتے کے روز دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ 62 سال کے تھے۔ اتوار کے روز عدالت کے رجسٹرار آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شانتنا گودر نے دیر رات گروگرام (گڑگاؤں) کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:15:12
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے1072 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد80 لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 13:19:14
ریاست کرناٹک بالخصوص بنگلور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے، جس کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا کے معاملات بڑھنےکی اطلاعات کے بعد اب بھٹکل تعلقہ سرکار ی اسپتال کو کوویڈ وارڈ میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے دیگر نون کوویڈ مریضوں اسپتال کے بالمقابل ہی واقع بی سی ایم ہوسٹل کی نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی خدما
View more
Sun, 25 Apr 2021 13:00:26
بہت ہی کم یاب اور شاذ و نادر دستیاب ہونے والی دنیا کی مشہور خوشبو دار چیز 'عنبر اسود' (ambergris / ambergrease/ gray amber) جو کہ اسپرم وھیل مچھلی کی قئے ہوتی ہے ، وہ یہاں سے قریب مرڈیشور کے ساحل پر دستیاب ہوئی ہے جسے محکمہ جنگلات نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے کیونکہ اس کی خرید و فروخت پر ہندوستان میں غیر قانونی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:47:34
شہر کے گلمی علاقے میں یو جی ڈی چیمبر کا پانی آس پاس کے کنووں میں گھسنے سے مقامی افراد سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک طرف کووِڈ لاک ڈاون نے جینا دوبھر کردیا ہے تو دوسری طرف گندا پانی کنووں میں گھسنے کی وجہ سے اس شدت کی گرمی میں 50 تا 60 گھروں میں پینے کے پانی کے لالے پڑ گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:39:13
ممبئی سے ایک اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ کل ایک دن میں کورونا کےمعاملوں میں 20 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے اور یہ کمی ایک دن کی نہیں ہے بلکہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے کورونا کے معاملوں میں50 فیصد کی کمی درج ہوچکی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:30:23
ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مات دے دی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے بیتول کے رہائشی ہیں اور آدھار کارڈ کے مطابق ان کی یوم پیدائش 2 نومبر 1917 ہے۔ 5 اپریل کو ان کی کورونا کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی اور جمعہ کے روز ان کی رپورٹ نگیٹو پائی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy