Thu, 06 May 2021 16:35:29
کورونا ٹیکہ یا کورونا ویکسین کے تعلق سے عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے اور عوام الناس میں پائی جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے مقصد سے انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) کی جانب سے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے کل جمعہ کو زوم پر آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے جس میں اس میدان سے جڑے ڈاکٹرس اور ماہرین سمیت علماء حضرات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے
View more
Thu, 06 May 2021 15:57:09
ہندوستان میں جہاں ایک طرف کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں بات شروع ہو گئی ہے، وہیں جنوبی ہند کی کچھ ریاستوں میں کورونا کی نئی لہر نے فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ہند کی صرف چار ریاستوں میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 656 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:52:21
ملک ابھی کورونا وبا کی دوسری لہر سے جوجھ ہی رہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی خبریں گشت کرنے لگی ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا آ نا طے ہے۔ یہ دعوی ٰ مرکزی حکومت کے سائنسی مشیر وجے راگھون کا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس تیسری لہر کو روکا نہیں جا سکتا۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:47:48
رمضان المبارک کے دوران میں المسجد الحرام کی نظافت کے لیے روزانہ 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مصفا مائع مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت عامہ المسجدالحرام کی صفائی کا بھرپور اہتمام کررہی ہے تاکہ عبادت گزاروں کو کروناوائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جا سکے۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:25:19
اُترکنڑا ضلع پنچایت کی چیف ایکزی کوٹیو آفسر ایم پریانگا نے آج جمعرات کو کاروار سے بھٹکل کا دورہ کیا اور سرکاری اسپتال پہنچ کر کوویڈ کے بڑھتے معاملات ، اکسیجن اور بیڈ کی دستیابی سمیت تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور حالات کی مناسبت سے بھٹکل کے آفسرا ن کو ضروری ہدایات دیں۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:21:00
مراکش میں ایک خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ خاتون کا تعلق مالی سے ہے۔ بچوں اور ان کی ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:17:57
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف مدراس ہائیکورٹ کے تبصرے کو ’سخت‘ قرار دیا ہے لیکن اسے ہٹانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ عدالتی حکم کا حصہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:12:48
ملک میں جہاں ہر روز ریکارڈ تعداد میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہیں کیرالہ میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست میں 8 مئی سے 16 تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے جمعرات کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاست میں 16 مئی تک لاک ڈاؤں کا نفاذ رہے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy