Sun, 18 Jul 2021 16:43:12
اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آخرکار کانوڑ یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یاترا کے حوالہ سے ریاستی حکومت اور کانوڑ سنگھ کی بات چیت ہوئی، جس کے بعد سنگھ نے یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اتراکھنڈ حکومت پہلے ہی کانوڑ یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 13:52:40
بھٹکل میں اتوار رات کو شروع ہونے والی بارش مسلسل پوری رات برسنے سے بھٹکل کے متعدد علاقوں میں پانی بھرگیا اور نیشنل ہائی وے تالاب میں تبدیل ہوگیا۔ رنگین کٹہ ہائی وے پر صبح سات بجے کے قریب کمر تک پانی چلا گیا، جبکہ شمس الدین سرکل اور شرالی نیشنل ہائی وے پر بھی بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے سواریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 13:06:17
کیرالہ میں پانچ مزیدلوگوں کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ ریاست میں تاحال ایسے 11 افراد کا علاج چل رہا ہے۔ ریاست کی وزیر صحت وینا جارج نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 13:03:48
ملک میں اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 13:01:03
عروس البلاد ممبئی میں رات گئے سے لگاتار ہو رہی بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات و دیوار گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کر چکی ہے۔ متاثرہ چمبور اور وکرولی کے علاقوں میں راحت رسانی کا کام حال جاری ہے۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 11:38:48
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے ، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں افراتفری اور بدعنوانی ، پٹرولیم مصنوعات اورضروری اشیاء کی مہنگائی، کسان تحریک ، کورونا کی ویکسین کی قلت ، اترپردیش کے مجوزہ آبادی کنٹرول قانون ، قومی سلامتی وغیرہ کے معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی ہے ، جبکہ حکومت نے 19 دن میں ٹھوس ایجنڈا تیار کر کے 23 بل منظور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 23:52:15
کرناٹک کی بی جے پی حکومت اس وقت بحران میں نظر آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی کرسی پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے اور وہ بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں سے دہلی میں ملاقات کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 23:48:32
بہار میں گرمی اور اُمس کے بڑھنے کے بعد مظفر پور اور قریب کے علاقوں میں ایک بار پھر سے بچوں میں ہونے والی ایکیوٹ انسیلائٹس سنڈروم (اے ای ایس) نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 23:44:39
سعودی عرب میں ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے سال کورونا سے متعلق سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے ساتھ حج بیت اللہ کا آغاز ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy