Sun, 28 Aug 2022 11:04:14
اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے اور ملک بھر سے لگاتار رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں 134 سابق افسرشاہوں نے ایک کھلا خط لکھ کر ملک کی عدالت عظمیٰ سے مجرموں کی رہائی کے فیصلہ کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Sun, 28 Aug 2022 10:57:27
دہلی میں آبکاری پالیسی پر سیاسی گھمسان کے درمیان کانگریس نے اروند کیجریوال سے منیش سسودیا کو وزارتی عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی شراب گھوٹالے پر مباحثہ کا چیلنج بھی پیش کردیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے کہا کہ اگر ان سے شراب گھوٹالے پر بات کی جائے تو وہ تعلیم کی بات کرتے ہیں، تعلیم میں گھوٹالہ کی بات کرو تو وہ طب کی بات کرتے ہیں۔
View more
Sun, 28 Aug 2022 10:48:59
بنگلورو شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ میں گنیش اتسومنانے کی اجازت دینے کرناٹک ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بینچ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کرناٹکا بورڈ آف اوقاف کی طرف سے ایک عرضی پیر کے روز سپریم کورٹ میں داخل کی جا رہی ہے،وقف بورڈ کی طرف سے اس معاملہ کی پیروی کرنے کیلئے ملک کے سینئر وکیل کپل سبل نے پیروی کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے- یہ با ت دہلی سے سابق ریاستی وزیر او
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:45:27
بہار میں میونسپل الیکشن دو مراحل میں دسہرا اور دیوالی کے درمیان کرائے جا سکتے ہیں۔ میونسپل الیکشن کے پیش نظر 10 اور 20 اکتوبر کی تاریخ ووٹنگ کے لیے طے ہو سکتی ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن دسہرا کے بعد اور دیوالی کے پہلے دو مراحل میں میونسپل انتخاب مکمل کرائے جانے کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تیاری بھی آخری مرحلہ میں ہے۔
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:42:48
شراب کے معاملے پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پہلے ہی بری طرح گھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور سی بی آئی اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے،
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:40:04
دہلی سے ملحق نوئیڈا کے ٹوئن ٹاور یعنی ’سیان‘ اور ’ایپیکس‘ اتوار کو ٹھیک 2 بج کر 30 منٹ پر زمیں دوز کر دیا جائے گا۔ یعنی اب اس ٹوئن ٹاور کو منہدم ہونے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے 300 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی علاقے میں کی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:36:53
دہلی میں وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے درمیان رسہ کشی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ انل بیجل کے استعفیٰ کے بعد نئے ایل جی ونئے کمار سکسینہ سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے تعلقات بہتر ہوں گے، لیکن ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:25:00
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان لڑکیوں کو نیٹ امتحان میں دوبارہ بیٹھنے کیا اجازت دے دی ہے جنہوں نے شکایت کی تھی کہ امتحان کے مرکز پر انہیں زیر جامہ اتارنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کو 4 ستمبر کو دوبارہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Aug 2022 19:19:40
ضلع شمالی کینرا میں نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی صحت سے متعلق ایک جائزہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2021-22 کے دوران مختلف بیماریوں کی وجہ سے ایک سال سے کم عمر والے 164 بچے موت کے منھ میں چلے گئے ۔ جبکہ سال 2022 کے اپریل سے جولائی تک کی مدت میں 45 بچے بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں ۔ اس طرح گزشتہ سوا سال میں فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 209 ہوگئی ہے ۔ ان میں سے پیدائش کے ایک ہفتے کے اندر ہی فوت
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy