Tue, 04 Oct 2022 21:03:29
اتراکھنڈ میں دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 28 زیر تربیت کوہ پیما درماندہ ہو گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹ کیا کہ برفانی تودے میں پھنسے زیر تربیت کوہ پیما کو بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی جانب سے تیزی سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہند
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:53:43
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فضائیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:48:33
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ انھوں نے چھتر پور کے دیوی مندر کے احاطے میں غیر مہذب لباس پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ضلع پولیس سپرٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:43:09
ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ تہوار کا موسم ہے اور ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اگست 2022 سے ستمبر 2022 تک اشیائے خورد و نوش سے متعلق تقابلی اعداد و شمار ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ تہوار کے موسم میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:40:01
گجرات کے وڈودرا میں قومی شاہراہ 48 پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ایک ٹرک اور آٹو رکشہ آپس میں متصادم ہو گئے۔ حادثہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔ شدید طور پر زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 19:37:25
جنوبی کینرا اور اڈپی میں گزشتہ سال شروع ہوئے حجاب پابندی تنازعہ کے پس منظر میں پی یو سی سال اول میں زیر تعلیم جملہ 104 طالبات نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ منقطع کردیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 19:29:27
ریاست میں الیکشن کے دن قریب آتے ہی کاروار اسمبلی حلقہ میں سابق ایم ایل اے آنند اسنوٹیکر کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے نیوز میں دکھائی نہ دینے والے آنند اسنوٹیکر نے انکولہ - کاروار حلقہ کو نشانہ بنا کر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا خاکہ بنالیا ہے ۔ اس کا اشارہ اس بات سے ملتا ہے کہ 3 اکتوبر کو اسنوٹیکر نے انکولہ کے ایک ہوٹل میں اپنے حامیوں کی ایک میٹنگ منعقد کی
View more
Tue, 04 Oct 2022 13:26:06
انڈین نیشنل کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سے گزر رہی ہے اور پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اس یاترا میں شرکت کے لئے ریاست کے میسور پہنچ گئی ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور قائد حزب اختلاف سدارمیا نے میسور کے منڈکلی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ شیوکمار نے کہا کہ سونیا گاندھی 6 اکتوبر کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لیں گی۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 13:23:54
جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل ہیمنت کے لوہیا کو ان کے گھر پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملی ٹینٹ تنظیم ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy