Sun, 13 Nov 2022 11:51:52
گجرات میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمی عروج پر ہے۔ اس درمیان انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے ریاست کے 13 اضلاع کے تقریباً 150 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر دی ہے۔
View more
Sun, 13 Nov 2022 11:34:20
گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے جسے سیاسی پنڈتو ں کی جانب سے بھی کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت کئی لیڈروں نے اسے یہاں جاری کیا۔
View more
Sun, 13 Nov 2022 11:26:09
آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل معاملہ کے 6 قصورواروں میں سے ایک نلنی شریہرن کو ہفتہ کی شام ویلور جیل سے رِہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل آج صبح پیرول کی شرطوں کے تحت اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے نلنی کو ایک مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔
View more
Sun, 13 Nov 2022 11:19:20
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں روزانہ تقریباً 25 کلومیٹر کا سفر طے کر رہے ہیں۔ یاترا کے 70 دن مکمل ہونے کو ہیں اور راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ دیگر بھارت یاتریوں کا جوش بھی کسی صورت کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اس بات کا اظہار مہاراشٹر کے ضلع ہنگولی میں آج جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کیا۔ یہ جلسہ 12 نومبر کی بھات جوڑو یاترا کے اختتام پر منعقد ہوا اور عوام کے
View more
Sun, 13 Nov 2022 11:12:45
جب سے ایلن مسک نے ٹوئٹر کو اپنے قبضے میں لیا ہے، لگاتار ایسے فیصلے صادر ہو رہے ہیں جو ٹوئٹر صارفین ہی نہیں کمپنی کے ملازمین کو بھی جھٹکا دے رہے ہیں۔ ایک تازہ فیصلے میں ایلن مسک نے پھر ملازمین کو جھٹکا دیا ہے، اور یہ جھٹکا چھوٹا موٹا نہیں بلکہ بہت شدید ہے۔
View more
Sun, 13 Nov 2022 00:12:45
کیرالا کی سی پی آئی ایم حکومت نے گورنر کو ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدہ سے ہٹانے کا آرڈیننس گورنر کی منظوری کے لئے راج بھون بھیج دیا۔
View more
Sat, 12 Nov 2022 23:15:12
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کا ایک کٹھ پتلی ہے اور اسی پارٹی کے اشارے پر جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار صرف ووٹ بٹورنے کے لئے کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کا استعمال کرتی ہے ورنہ اس پارٹی کو کسی کی کوئی فکر نہیں ہے۔
View more
Sat, 12 Nov 2022 23:00:12
شملہ تا اسپیتی کی برفانی چوٹیوں تک ہماچل پردیش میں لوگوں نے نئی حکومت منتخب کرنے کے لئے ہفتہ کے دن ووٹ ڈالے۔ الیکشن کمیشن کے بموجب شام 5 بجے تک 65.92فیصد رائے دہی ہوئی۔
View more
Sat, 12 Nov 2022 13:20:41
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایک آئینی بنچ 24 نومبر کو مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان دارالحکومت کے علاقے میں نوکرشاہوں کی کمان اپنے اپنے ہاتھ میں رکھنے کے تنازعہ کی سماعت کرے گی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے متعلقہ معاملے میں کوئی بھی حلف نامہ داخل کرنے پر روک لگا دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy