Mon, 21 Nov 2022 23:30:14
گذشتہ روز ہوئے جماعت المسلمین بھٹکل کے عہدیداران کے انتخابات میں پھر ایک بار جناب شاہ بندری پٹیل شفیع المعروف ماسٹر شفیع صاحب صدرمنتخب ہوئے، جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا محمد حُسین جوکاکوکا انتخاب عمل میں آیا۔ جناب ماسٹر شفیع صاحب اس سے پہلے بھی جماعت کے صدر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 20:02:51
آٹو دھماکہ میں جو مسافر زخمی ہوا تھا اور جسے پولیس مشتبہ ملزم سمجھ رہی تھی اس کی شناخت کا معاملہ آج اس وقت حل ہوگیا جب پولیس کے طلب کیے جانے پر شیموگہ کے تیرتھلّی سے اس کے گھر والوں نے منگلورو پہنچ کر اسپتال میں زیر علاج زخمی مسافر کو محمد شارق کے طور پہچان لیا ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:23:59
کانگریس نے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی ترجمان کی جانب سے چھترپتی شیواجی مہاراج سے متعلق بیانات پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔کانگریس میڈیا سیل کے صدر امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا کہ یہ بار بار ثابت ہوا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے سیاسی عزائم کے لیے ‘ہندوتوا’ اور ‘عظیم لیڈروں کے ناموں’ کا استعمال کرتی ہے ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:13:10
شہر کے ناگوری علاقے میں نیشنل ہائی 75 پر سنیچر کے دن شام میں آٹو رکشہ کے اندر پیش آئے دھماکہ کو ڈی جی پی پروین سود کی طرف سے دہشت گردانہ حرکت قرار دئے جانے کے ساتھ ہی اس معاملے کی تفتیش تیز ہوگئی ہے اور وزارت داخلہ کی طرف سے ریاست بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے حساس علاقوں میں حفاظتی اور احتیاطی بندوبست میں ضروری اضافہ کردیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:05:30
ام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کرول باغ اسمبلی حلقہ کے پہاڑ گنج میں ایک سڑک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اسکول، اسپتال بنائے ہیں، پانی، بجلی کا بندوبست کیا ہے۔ اب دہلی کی بھی صفائی کروں گا. اس بار سب مل کر “AAP” کو موقع دیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 12:16:57
ذیابیطس سے متاثر پیروں اور اس سے جڑے مسائل کے متعلق عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے فٹ سیکور نے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف انڈو کرانولوجی اینڈ ریسرچ(کے آئی ای آر) کے اشتراک سے فٹ سیکور ادارہ نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا اور اعلان کیا کہ ہر سال 14نومبر کو عالمی یوم ذیا بیطس کی مناسبت سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 12:12:15
سمار تنم کا واکاتھن2022کے برانڈ امباسڈر وکنڑا فلم اداکار ہ سپتامی گوڑا نے کہا کہ نابینا افراد کا کرکٹ کھیلنا ایک چیلنج ہے،انہیں تعجب ہو رہا ہے کہ وہ کس طرح کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کے کرکٹ کھیل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ شہر کے کنٹیروا اسٹیڈیم میں سمار تنم ادارہ کے زیر اہتمام ”سمار تنم واکا تھن بنگلور2022“ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد سپتامی گوڑا نے ا
View more
Mon, 21 Nov 2022 12:02:55
کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اشوتھ نارائن کے رشتہ دار کی ملکیت والی ہومبالے کمپنی کا عملہ بھی چیلومے کمپنی میں کام کر رہا ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:57:32
آئی سی سی کے سکریٹری دنیش گنڈوراؤ نے سوال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ووٹر شناختی کارڈ گھوٹالے میں بومئی حکومت کا براہ راست کردار ہے۔ حکومت کے کردار کے بغیر کسی پرائیویٹ ادارے کے ملازمین بطوربی ایل او ووٹر کی معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ بوتھ لیول آفیسر صرف سرکاری ملازمین تک محدود ہیں، پرائیویٹ کیلئے کوئی موقع نہیں۔ لیکن چلومے کے ملازمین بی ایل او افسر کیسے بن گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy