بھٹکل، یکم ستمبر (ایس او نیوز): نیترا نی جزیرہ کے قریب بحرِ عرب میں ماہی گیری کے دوران ایک بوٹ ڈوب جانے سے اس پر سوار 30 ماہی گیر خطرے میں پڑ گئے، تاہم قریب میں موجود دیگر ماہی گیروں نے فوری طور پر اپنی کشتیوں پر سوار کرا تے ہوئے سبھی 30 ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا۔
پتہ چلا ہے کہ انپّا بیرا موگیر کی ملکیت والی مہا مرڈیشور نامی اس بوٹ کے ساتھ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق، بوٹ کے مکمل طور پر ڈوب جانے سے ایک کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔