ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نور مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے پر پھر لاری اور بائک کی ٹکر؛ خوش قسمتی سے بائک سوار محفوظ

بھٹکل نور مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے پر پھر لاری اور بائک کی ٹکر؛ خوش قسمتی سے بائک سوار محفوظ

Sun, 24 Aug 2025 20:11:50    S O News
بھٹکل نور مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے پر پھر لاری اور بائک کی ٹکر؛ خوش قسمتی سے بائک سوار محفوظ

بھٹکل، 24 اگست (ایس او نیوز): بھٹکل نور مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے پر آج پھر ایک لاری اور بائک کے درمیان ٹکر ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے بائک سوار معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہا۔ یہ حادثہ اتوار کی شام تقریباً 4:15 بجے پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، بائک سوار نیشنل ہائی وے پر موجود چھوٹے چھوٹے گڈھوں سے بچنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آرہی مچھلیوں سے بھری ایک منی لاری سے ٹکرا گیا۔ بائک سوار کی شناخت تمل ناڈو کے رہائشی اُومشی کرشنا کے طور پر کی گئی ہے، جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، وہ اُڈپی سے مرڈیشور کی طرف جارہا تھا، جبکہ مچھلیوں سے بھری لاری بھٹکل شمس الدین سرکل سے مینگلور کی طرف جارہی تھی۔

Click here for report in English

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب نیشنل ہائی وے کا فورلین کام طویل عرصے سے رُکا ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں حالیہ بارشوں سے سڑک پر جگہ جگہ گڈھے پڑ گئے ہیں۔ خاص طور پر بائک سوار گڈھوں سے بچنے کی کوشش میں اکثر مخالف سمت میں داخل ہوجاتے ہیں اور نتیجتاً سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنیچر کو اسی مقام پر ایک ٹینکر نے پیچھے سے بائک کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ اس کی اہلیہ جو پچھلی سیٹ پر سوار تھیں زخمی ہوگئی تھیں۔

bhatkal-nh-66-2.jpg
bhatkal-nh-66-3.jpg
bhatkal-nh-66-1.jpg

Share: