ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 8 سالہ بچی کی حاضر دماغی نے ماں باپ کو کنویں میں ڈوبنے سے بچالیا

8 سالہ بچی کی حاضر دماغی نے ماں باپ کو کنویں میں ڈوبنے سے بچالیا

Sun, 16 Oct 2016 03:01:13    S.O. News Service

منگلورو12؍اکتوبر(ایس او نیوز) ایک آٹھ سالہ بچی کی حاضر دماغی نے کنویں میں گرے ہوئے اپنے ماں باپ کو ڈوب کر ہلاک ہونے سے بچالیا۔کہتے ہیں کہ ہولی فیملی اسکول بجپے کے قریب بی بی جان(۸۰سال) نامی ایک ضعیف خاتون تنہا رہا کرتی ہے۔ اس سے کہیں دور رہنے والے اس کے بچوں نے اس کی دیکھ ریکھ اور گھریلو کام کاج کے لئے ایک میاں بیوی کو گھر پر رکھا ہوا ہے۔جن کے نام حسین (۲۵سال) اور پیاری جان(۲۳ سال ) ہے۔ ان کی ایک آٹھ سالہ سیما نامی لڑکی بھی ان کے ساتھ رہتی ہے۔ 
موصولہ رپورٹ کے مطابق ملازمہ پیاری جان نے کنویں سے پانی صحیح طور پر اوپر نہ چڑھنے کی وجہ سے موٹر کے پائپ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس دوران وہ پھسل کر کنویں میں گر گئی۔ اس کو بچانے کے لئے اس کا شوہر حسین بھی کنویں میں کود پڑالیکن وہ دونوں واپس اوپر آنہیں پائے اور کنویں میں ہی پھنس کر رہ گئے۔جب اپنے ماں باپ کی یہ حالت دیکھی تو سیما دوڑ کر ذرادوری پر واقع دکانداروں کے پاس پہنچی اور انہیں یہ بات بتائی۔انہوں نے ایک تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دیدی، دوسرے خود آگے بڑھ کر رسی سے کرسی باندھ کر ان دونوں کو کنویں سے نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔ مگر اس میں وہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ تھوڑی دیر بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کنویں میں پھنسے ہوئے دونوں میاں بیوی کو بحفاظت بچالیا۔ اس طرح بچی کی حاضر دماغی کی وجہ سے ایک بڑا المیہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔


Share: