ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکہ کے لاس اینجلس میں نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

امریکہ کے لاس اینجلس میں نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

Wed, 16 Sep 2026 18:21:01    S O News

لاس اینجلز ، 16/ ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)امریکہ کے لاس اینجلز واقع سین فرنانڈو ویلی میں ایک میڈیا ادارہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ لاس اینجلز فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جائے وقوع پر 3 لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا، لیکن بعد میں 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔ یہ حادثہ چیٹس ورتھ علاقہ میں اسی جگہ پر پیش آیا جہاں کچھ ہی گھنٹوں پہلے ایک سڑک حادثہ ہوا تھا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر ’این بی سی 4‘ میڈیا ادارہ کا تھا، جو میٹرو بس اور ایس یو وی کی زبردست ٹکر کی کوریج کر رہا تھا۔ اس سڑک حادثہ میں بھی کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر حادثہ 2 کمرشیل عمارتوں کے درمیان نارتھ میسن ایوینیو کے 9100 بلاک کے پاس پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر وہاں کھڑے 2 شپنگ کنٹینروں اور کئی گاڑیوں کے اوپر جا گرا۔ حادثہ کے پیچھے کی وجہ فی الحال صاف نہیں ہو پائی ہے، لیکن جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

حادثہ کے فوراً بعد ہی وہاں شدید آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے لاس اینجلز فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ اس دوران اسکائی کیل ہیلی کاپٹر اوپر سے پورے واقعہ کی کوریج کرتا رہا۔ آگ بجھانے کے بعد فائر بریگیڈ اہلکاروں اور لاس اینجلز پولیس نے ایک لاش کے اوپر کینوپی لگا دی۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ دونوں ہی اس حادثہ کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حادثہ زدہ ہیلی کاپٹر میں کتنے لوگ سوار تھے۔


Share: