ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’تو آرایس ایس کے لوگوں کو سرحد پر بھیجا جائے‘

’تو آرایس ایس کے لوگوں کو سرحد پر بھیجا جائے‘

Wed, 19 Oct 2016 18:24:03  SO Admin   S.O. News Service

منوہرپاریکرکے متنازعہ بیان پرکانگریس کاشدیدردعمل
لکھنؤ19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے وزیر دفاع منوہر پاریکر طرف پاکستان کے مقبوضہ کشمیرمیں فوج کے نشانہ حملے کا کریڈٹ آر ایس ایس کو دیئے جانے پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ اگرایسا ہے توسرحدپر فوجیوں کے بجائے سنگھ کے لوگوں کو تعینات کیا جائے۔کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور لکھنؤ کے مختلف اسمبلی حلقوں کے مبصرحسین دلوی نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ وزیر دفاع پاریکر نے فوج کے بجائے سنگھ کوکریڈیٹ دیاہے ۔اگر یہ فوجی کارروائی واقعی سنگھ کے زور پر ہوئی ہے تواب فوجیوں کے بجائے سنگھ کے کارکنوں کو سرحدی محاذپربھیج دیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سنگھ کے لوگ ملک میں اوچھی حرکتیں کررہے ہیں۔بہتر ہو گا، اگر وہ سرحد پر جاکر دشمن کا سامنا کریں۔دلوی نے کہا کہ پاریکر جیسا کوئی دوسرا وزیر دفاع نہیں ہواہے۔وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ انتہائی حساس عہدے ہیں، کسی وزیر دفاع سے ایسے سطحی بیانات کی توقع نہیں کی جاتی۔معلوم ہو کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پیر کو احمد آباد میں منعقد ایک پروگرام میں بھارتی فوج کے نشانہ حملے کا کریڈٹ آر ایس ایس کی ٹریننگ کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور وہ خودسنگھ کے تربیت کی وجہ سے اس فوجی کارروائی کا سخت فیصلہ لے سکے۔دلوی نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ’’کنگ میکر‘‘بن کر ابھرے گی اور اس کی مدد سے بغیر حکومت نہیں بن سکے گی۔انہوں نے جنتا دل یونائیٹیڈ اور پیس پارٹی سے اتحادکے اشارے بھی دیئے۔ کانگریس راجیہ سبھا رکن نے دعویٰ کیاکہ حال میں ہی منعقدپارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی کسان سفر کی وجہ سے ٹیم میں نئی جان آئی ہے اور الیکشن میں کانگریس مضبوط بن کر ابھرے گی۔


Share: