اعظم خان نے وزیراعلیٰ کی کارروائی پرکہا،دیرسے اٹھایاگیا’ناگزیرقدم‘
رام پور23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی طرف سے سینئر لیڈر شوپال یادو اور چار دیگر وزراء کو اپنی کابینہ سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ایس پی لیڈراعظم خان نے ’’افسوسناک واقعات ‘‘کیلئے’’ایک باہری شخص‘‘کوملزم ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک باہری شخص کی وجہ سے ہو رہا ہے جوبرسراقتدار پارٹی کے خاندان میں داخل ہو گیا ہے اور میں اپنے ساتھیوں کواس شخص کی پارٹی میں مضر موجودگی کے بارے میں بتاتا رہا ہوں۔اگر سنگین کارروائی کی گئی ہوتی تونقصان سے بچاجاسکتاتھا۔سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اعظم خان نے وزیراعلیٰ کی سخت کارروائی کو’’دیرسے لیکن ناگزیر‘‘بتایا۔ماضی میں اپنے متنازعہ تبصرے کو لے کر تنازعات میں رہے اعظم خان پارٹی کے حالیہ واقعات پر خاموش ہی تھے۔