ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی انتخابات 2017:آخری مرحلے کی 40سیٹوں کے 60.03فیصد سے زیادہ پولنگ

یوپی انتخابات 2017:آخری مرحلے کی 40سیٹوں کے 60.03فیصد سے زیادہ پولنگ

Wed, 08 Mar 2017 20:41:06    S.O. News Service

لکھنؤ، 8/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے سترہویں اسمبلی کے قیام کے لئے ساتویں اور آخری مرحلے میں سات اضلاع کی 40سیٹوں پرووٹنگ آج شام ختم ہو گئی۔اس مرحلے میں کل 535امیدوار میدان میں تھے۔ووٹنگ کے لئے صبح سے ہی لوگوں میں جوش و خروش دکھا، لوگوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔اس دوران 60.03فیصد سے زیادہ لوگوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ساتویں مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ وارانسی کے ساتھ ہی مرکزی ریل وزیر مملکت منوج سنہاکا ضلع غازی پور اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کاضلع چندولی بھی شامل رہا۔ان تینوں اضلاع میں ان سب کی ساکھ داؤ پر ہے۔الیکشن کمیشن نے نکسل متاثرہ تین سیٹوں پر ووٹنگ کے وقت صبح سات سے شام چار بجے تک رکھی تھی۔
ساتویں مرحلے میں سات اضلاع کے 40اسمبلی حلقوں میں کل ووٹروں کی تعداد 14188233ہے جس میں مردوں کی تعداد 7687816اور خواتین ووٹروں کی تعداد 6499711اور تیسری صنف کی تعداد 706ہے۔اس مرحلے میں کل امیدواروں کی تعداد 535ہے،جس میں کل خواتین امیدواروں کی تعداد 51ہے،سب سے زیادہ 24امیدوار وارانسی کینٹ میں ہیں،سب سے کم 6 امیدوار کیراکت (جونپور)میں ہیں۔2012کے انتخابات میں اس علاقے کے مرزاپور میں سب سے زیادہ تقریبا 60فیصد پولنگ ہوئی تھی،اب کی بھی حوصلہ افزائی کے ساتھ مرزاپور میں صبح کے ساتھ ہی لائن نظر آرہی تھی۔
 


Share: