ہوناور یکم فروری (ایس او نیوز)کمٹہ تک ڈراپ کرنے کے لئے اپنی بائک پر لفٹ دینے اور پھر خاتون کے گلے سے ہار چھین لینے کی واردات یہاں ہوناور کے اندرونی علاقے ہودکیشیرور میں پیش آیا ہے۔
درگمّانارائن نائک نامی خاتون نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ وہ کمٹہ جانے کے لئے سڑک کنارے چلی جارہی تھی تو ایک شخص نے اس کو اپنی بائک پر کمٹہ تک ڈراپ دینے کا کہہ کر بٹھالیا۔ پھر اندرونی راستے سے کمٹہ جاتے ہوئے اس نے ذرا سنسان سڑک پر موٹر بائک روکی اوراس کے گلے میں موجود 15گرام سونے کی چین اور ۶ گرام سونے کا منگل سوتر چھین لیا اور اسے وہیں راستے پرہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بائک سوار کے بارے میں اس نے بتایا کہ وہ ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔