ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہند-بنگلہ دیش سرحد پر ملی 80 میٹر لمبا سرنگ، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں محتاط

ہند-بنگلہ دیش سرحد پر ملی 80 میٹر لمبا سرنگ، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں محتاط

Thu, 27 Apr 2017 02:06:10    S.O. News Service

کشن گنج:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہند-بنگلہ دیش سرحد پر 80 میٹر لمبی سرنگ ملی ہے، تقریبا چھ فٹ اونچائی اور پانچ فٹ چوڑائی والی اس سرنگ کی تلاش کی  سرحد سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے کرکے ملک کی حفاظت میں نقب لگانے والوں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے۔سرنگ مغربی بنگال کے شمالی دیناجپور ضلع کے چوپڑا تھانہ تحت فتح پور بینک آف پنجاب علاقے میں سرنگ ملی ہے۔ اس علاقے کی حفاظت کی ذمہ داری بی ایس ایف کی 139 ویں بٹالین کے پاس ہے۔ سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے جی برانچ کی طرف سے جٹائی گئی معلومات کی بنیاد پر چائے باغان کے درمیان کھودی جا رہی سرنگ کانکشاف کیا گیا۔


Share: