نئی دہلی، یکم مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے آج21 سویلین قیدیوں اور18 ماہی گیروں سمیت39 پاکستانی قیدیوں کورہا کر دیا۔یہ رہائی اس وقت ہوئی جب پاکستان نے ان کی قومیت کی تصدیق کر دی۔قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے بتایاکہ انہیں اٹاری واگھا چوکی کے راستے پاکستان بھیجاجا رہاہے۔وزارت نے کہاکہ حکومت ہند تمام اہل پاکستان سویلین قیدیوں اورماہی گیروں کی جلدرہائی اورانہیں واپس بھیجے جانے سمیت تمام انسانی مسائل کے حل کے لیے اولین ترجیح دیتی ہے۔ پاکستانی قیدیوں کی رہائی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان نے بھی گزشتہ دسمبرمیں ”خیر سگالی“ دکھاتے ہوئے217 بھارتی ماہی گیروں کورہاکر دیاتھا۔حکام نے بتایاکہ ایسے قیدیوں کو تبھی رہاکیاجاتاہے جب وہ تین شرائط پوری کرتے ہیں۔ سزا پوری ہو گئی ہو، کوئی معاملہ زیرِغورنہیں ہو اور قومیت کی تصدیق ہو گئی ہو۔